اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن تعاون کرے اور موجودہ انتخابی نظام کی اصلاح میں مدد کرے۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ این اے 249کراچی میں ضمنی انتخاب میں ووٹ کا ٹرن آئوٹ بہت کم رہا ہے اور کم ٹرن آئوٹ کے باوجود تمام جماعتیں دھاندلی کا دعویٰ کر رہی ہیں جبکہ یہ صورتحال حال ہی میں ڈسکہ میں بھی پیش آئی، سینیٹ انتخابات میں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 1970کے سوا تمام انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھے، دھاندلی کے دعوئوں نے ہر انتخابی نتائج کی ساکھ کو مشکوک بنایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے 2020صدارتی انتخاب متنازعہ بنانے کی کوشش کی لیکن ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے ایک بھی بے قاعدگی ثابت نہ ہو سکی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے ایک سال سے اپوزیشن سے مطالبہ کر رہے ہیں، اپوزیشن سے مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں، اپوزیشنموجودہ انتخابی نظام کی اصلاح میں مدد کرے۔۔۔۔
ہم نے پی ڈی ایم نہیں چھوڑی، پیپلز پارٹی نے بڑا اعلان کر دیا
لاہور (آئی این پی )پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپنی شکست یا خفت کومٹانے کی کوشش کرنا مناسب رویہ نہیں۔ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ این اے 249 کا انتخاب شفاف تھا، ڈسکہ ٹو کے الزامات لگانا سراسر بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی شکست یاخفت کومٹانیکی کوشش کرنامناسب رویہ نہیں۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم نہیں چھوڑی، ہم توپی ڈی ایم بنانے والے ہیں، اے این پی نے اپنےآپ کوالگ کرنیکااعلان کیاتھا اور ہمارے ساتھ جو سلوک ہوا اس پر احتجاج کیا تھا، اب صورتحال اور کھل کر سامنے آ گئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں