لاہور (آئی این پی )پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپنی شکست یا خفت کومٹانے کی کوشش کرنا مناسب رویہ نہیں۔ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ این اے 249 کا انتخاب شفاف تھا، ڈسکہ ٹو کے الزامات لگانا سراسر بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی شکست یاخفت کومٹانیکی کوشش کرنامناسب رویہ نہیں۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم نہیں چھوڑی، ہم توپی ڈی ایم بنانے والے ہیں، اے این پی نے اپنےآپ کوالگ کرنیکااعلان کیاتھا اور ہمارے ساتھ جو سلوک ہوا اس پر احتجاج کیا تھا، اب صورتحال اور کھل کر سامنے آ گئی ہے۔۔۔۔۔
عمران خان الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نیا شگوفہ چھوڑ کر الیکشن چوری کانیا منصوبہ تیار کررہے ہیں ، اپوزیشن کا بڑا الزام
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نیا شگوفہ چھوڑ کر الیکشن چوری کانیا منصوبہ تیار کررہے ہیں ،عمران خان جیسے ووٹ چور کے مسلط ہوتے ہوئے الیکشن اصلاحات نہیں ہو سکتیں،ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرنے والے الیکشن اصلاحات پہ لیکچر نہ دیں ، ہم عمران خان کے الیکشن چوری کے منصوبوں اور بدنیتی پر مبنی پروگرام کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کوجواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نیا شگوفہ چھوڑ کر عمران صاحب الیکشن چوری کانیا منصوبہ تیار کررہے ہیں ۔آپ جیسے ووٹ چور کے مسلط ہوتے ہوئے الیکشن اصلاحات نہیں ہو سکتیں۔ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرنے والے الیکشن اصلاحات پہ لیکچر نہ دیں ۔جہاں ایک حکم پر آرٹی ایس بیٹھ جاتاہے، وہاں الیکڑانک مشین بے چاری کیا کرے گی؟ ۔ انہوں نے کہاکہ آرٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری سے قوم پر مسلط ہونے والے الیکڑانک ووٹنگ مشین کانام کس منہ سے لے رہے ہیں؟،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ پوری دنیا میں ناکام ہوچکا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جو سٹڈی کرائی تھی، اس میں بھی الیکڑانک ووٹنگ کے طریقے کو ناقابل عمل قرار دیاگیا تھا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب الیکشن چوری کے آپ کے منصوبوں اور بدنیتی پر مبنی پروگرام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل ممالک میں بھی یہ تجربہ ناکام رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب یہ 2018 نہیں بلکہ 2021 ہے، عوام سے آپ کے جھوٹے وعدوں کی طرح اب آپ کا کوئی نیا الیکشن فراڈ نہیں چلے گا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کی نہیں، بلکہ ان کے چندوں سے ہونے والی آمدن کی زیادہ فکر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کے بعد اب بیرون ملک پاکستانیوں کو نیا سبز باغ دکھایاجارہا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں