لاہورکی نجی ہائوسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پربجلی چوری کا انکشاف، محکمے نے کیا ایکشن لیا؟

لاہور (آئی این پی ) لاہورکی نجی ہائوسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پربجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے سب انجینئر سرکل ٹو چوہدری رشید کے مطابق ہاسنگ اسکیم کی انتظامیہ نے 9 غیر قانونی ٹرانسفارمر لگارکھے تھے۔ چوہدری رشید کے مطابق غیر قانونی ٹرانسفارمر سے ماہانہ لاکھوں یونٹس کی بجلی چوری کی جارہی تھی۔بجلی چوری کی اطلاق پر لیسکوکی سرکل ٹیم پہنچی تو اسے نجی گارڈز نے یرغمال بنالیا۔ چوہدری رشید نے موقع پرپہنچ کر اہلکاروں کو رہاکرایا، بجلی کاٹی اور ایف آئی آر بھی درج کرائی۔ ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close