لاہور(آئی این پی )پنجاب میں کورونا کے برطانوی وائرس نے پنجے گاڑھ لیے ہیں اور تیسری لہر میں 90 فیصد مثبت کیسز برطانوی وائرس کے نکلے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق فروری میں صوبے میں 13 ہزار 8 سو مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، مارچ میں 36 ہزار 6 سو کیسز کا اضافہ ہوا اوریہ تعداد بڑھ کر 50 ہزار 4 سو تک پہنچ گئی،اپریل میں مزید 34 ہزار 4 سو کا اضافہ ہوا۔اس طرح صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 75 ہزار ہوگئی ہے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق تین ماہ کے دوران 90 فیصدمریضوں میں برطانوی وائرس پایا گیا جب کہ 10 فیصد مثبت کیسز میں ووہان وائرس تھا ،تاہم پنجاب میں ابھی تک برازیل یا جنوبی افریقا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں