پریشانی بڑھنے لگی، پاکستان میں افریقی اور برازیلی کورونا وائرس اقسام کی تصدیق کر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)سندھ کے بعد وفاقی سطح پر بھی پاکستان میں کورونا وائرس کی دو مزید نئی اقسام کی تصدیق ہوئی ہے،وزرات نیشنل ہیلتھ سروسزکے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آئی ہیں، یہ 2 نئی اقسام افریقی اور برازیلی کورونا وائرس کی ہیں،حکام نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں کیے گئے ٹیسٹ میں نئی اقسام پائی گئیں، نیشنل ہیلتھ سروسز اور این سی او سی کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے،وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے زور دیتے کہا ہے کہ وائرس کی جو بھی قسم ہو، ایس اوپیز پر عمل میں تحفظ ہے، افریقی اور برازیلی اقسام کے کورونا کی کنٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی ہے،وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک پہننا یقینی بنائیں، گھر سے بلاضرورت باہر مت نکلیں، سماجی فاصلے کو عملی طور پر یقینی بنائیں،حکام نے کہا کہ 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کورونا وائرس کی ویکیسن لگوائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں