رحیم یار خان، کورونا ٹیسٹ کیلئے اسپتال لائے گئے 2 ملزمان فرار ، پھر کیا ہوا؟

رحیم یار خان (آئی این پی)رحیم یار خان میں کورنا ٹیسٹ کے لیے لائے گئے دو ملزمان شیخ زاید اسپتال سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے دو ملزمان ریاض اور امان اللہ دریشک کو ہتھکڑیاں لگا کر کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے شیخ زاید اسپتال لایا گیا تاہم پولیس اہلکاروں کی مبینہ غفلت سے ملزمان ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق راجن پور سے تھا اور وہ جسمانی ریمانڈ پر تھے، ملزمان موٹر سائیکل چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے،پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائیشروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔

لاہور شہر مکمل لاک ڈاؤن، کل کیا ہو گا؟

لاہور(آئی این پی)کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں، لاہور میں آج ہفتے کے دن کی طرح اتوار کو بھی مکمل لاک ڈائون نافذ رہے گا، جس کے تحت بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند جبکہ میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس، ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے،کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ آج کی طرح آج اتوار بھی لاہور شہر میں مکمل لاک ڈائون ہوگا، تمام قسم کے کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی، صرف میڈیکل سٹور، پٹرول پمپ، ویکسی نیشن سنٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دوکانیں کھلی رہیں گی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے شہریوں سے گزشتہ روز ہی اشیائے ضروریہ کی خریداری کرنے کی اپیل کی تھی، جبکہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق تمام رمضان بازار، پھل اور سبزی، گوشت اور ڈیری شاپس ہفتہ کے 7 دن صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی۔ اس کیساتھ تندور، چھوٹے گروسری اور کریا نہ سٹور بھی ہفتہ کے 7 دن صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close