کون کون سی یونین کونسلوں میں15 روز کیلئے سمارٹ لاک ڈائون نافذ ؟؟

کراچی(آئی این پی)کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی کی 6یوسیز میں 15 دن کیلئے سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا،کراچی کی ڈسٹرکٹ کورنگی میں 15دن کیلئے سمارٹ لاک ڈاون لگا کر نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ سمارٹ لاک ڈاون کے احکامات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر ڈی سی کورنگی نے جاری کئے،نوٹی فکیشن کے مطابق ناصر کالونی، بھٹائی کالونی، سلور ٹائون کی مختلف یو سیز میں لاک ڈائون ہوگا۔ شاہ فیصل کالونی، ڈرگ کالونی، رفاہ عام اور الفلاح کے علاقے بھی شامل ہیں۔ متاثرہ علاقے میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔۔۔۔

فواد چوہدری نے وزیر اعظم کی خوشامد کی انتہا کر دی کیا کہہ دیا؟

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سے زیادہ مزدوروں کااحساس کرنے والا حکمران نہیں دیکھا، سعودی عرب کی آدھی ایمبیسی مزدوروں سے زیادتیوں کی شکایت پر معطل ہے ،مزدوروں کیلئے وزیراعظم کا دل دھڑکتا ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ای او بی آئی نے مزدوروں کیلئے پنشن دگنی کر دی ہے اور ہاوسنگ میں بھی مزدوروں کا حصہ ہے، خوشحال مزدور ہمارا نصب العین ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں