اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سے زیادہ مزدوروں کااحساس کرنے والا حکمران نہیں دیکھا، سعودی عرب کی آدھی ایمبیسی مزدوروں سے زیادتیوں کی شکایت پر معطل ہے ،مزدوروں کیلئے وزیراعظم کا دل دھڑکتا ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ای او بی آئی نے مزدوروں کیلئے پنشن دگنی کر دی ہے اور ہاوسنگ میں بھی مزدوروں کا حصہ ہے، خوشحال مزدور ہمارا نصب العین ہے۔۔۔۔
سول ایوی ایشن بین الاقوامی پروازوں میں کمی کے حکم پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو گئی
کراچی(آئی این پی)بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کی تعداد میں کمی کے فیصلے سے متعلق این سی او سی کی گائیڈ لائن پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس تاحال جاری نہیں کیا، نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا تھا، این سی او سی اجلاس میں 80فی صد انٹرنیشنل پروازوں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا،تاہم اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تاحال نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جا سکا، 5 مئی سے پروزاوں کی تعداد 20 فی صد تک محدود کرنے سے متعلق ایئر لائنز بھی لا علم نکلی ہیں،پاکستان آمد کے لیے ایئر لائنز، مسافر پروازوں کی بکنگ سے متعلق ابہام کا شکار ہیں، دوسری طرف مختلف ممالک کے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ رپورٹ کے حصول میں مشکلات کا بھی سامنا ہے،خیال رہے کہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد ایئر پورٹس پر صرف 20 فی صد پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت ہوگی، این سی او سی کے مطابق ایئر ٹریول پلان 4 اور 5 مئی کی شب سے 19 سے 20 کی شب تک موثر ہوگا، اس ٹریول پلان پر 18مئی کو دوباہ غور کیا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں