تازہ ترین

پاکستان بھر میں ویکسی نیشن سنٹرزکے حوالے سے اہم ترین اعلان

اسلام آباد (اے پی پی )ملک بھر میں ویکسی نیشن سنٹرآج ہفتہ کو کھلے رہیں گے ۔ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرنے کہا ہے کہ ملک بھر کے ویکسی نیشن سنٹر ہفتہ یکم مئی کو کھلے رہیں گے ۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی سہولت فراہم کرنے کے لئے عالمی یوم مزدور کو چھٹی ہونے کے باوجود بھی ویکسی نیشن سنٹر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔

سی پیک کے حوالے سے اہم فیصلے،وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی موجودگی میں حکمت عملی تیار

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو چین۔پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، وفاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین، وفاقی وزیر صنعت مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد، مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور اعلیٰ سطح کے افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو سی پیک کے تحت مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے نہ صرف سابق حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے منصوبوں کی تکمیل کی بلکہ محض اڑھائی سال کے اندر بہت سے اہم منصوبوں کو بھی مکمل کیا۔ اجلاس میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں کے حوالہ سے بتایا گیا کہ قطع نظر اس کے کہ کوئی منصوبہ کس نے شروع کیا، زیادہ تر منصوبے موجودہ حکومت نے مکمل کئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رشکئی ، دھابیجی، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور گوادر انڈسٹریل زونز سمیت خصوصی اقتصادی زونز میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ چین کی طرف سے زرعی شعبہ اور لائیو سٹاک میں تعاون کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی پیک کو ہر قیمت پر مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کی گہری اور آزمودہ دوستی کا مظہر ہے اور ہماری ترقیاتی حکمت عملی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم نے بالخصوص اس امر پر زور دیا کہ صنعتکاری میں ہماری توجہ کا مرکز برا?مدات بڑھانا اور درا?مدات کے متبادل کی طرف جانا ہونا چاہئے اور اپنی پالیسیاں تشکیل دیتے وقت اس کو مدنظر رکھا جائے۔ وزیراعظم نے ملک میں آنے والی صنعتوں اور اعلیٰ معیار کے زرعی فارمز سے پیدا ہونے والے نئے روزگار کے مواقع کے مطابق نوجوانوں کو تیار کرنے کی ہدایت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں