آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو آئندہ عام انتخابات کی تیاری کی ہدایت کیوں کر دی؟

کراچی(آئی این پی )سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدر آصف علی زرداری نے کراچی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالقادر مندوخیل کو کامیاب کرنے پر کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو سلام پیش کیا ہے جنہوں نے دن رات محنت کرکے فتح حاصل کی۔ جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ عبدالقادر مندوخیل کی جیت پیپلزپارٹی پر عوام کا اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے نئے رکن قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ حلقے کے عوام کی خدمت پر بھرپور توجہ دیں اور پیپلزپارٹی کے عہدیدار اور کارکن آئندہ انتخابات کے لئے تیاریں کریں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مزدور، کسان اور طلباء پیپلزپارٹی کی قیادت ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور شہید والدہ کے منشور پر ثابت قدم ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close