ہفتہ اور اتوار کے روز مکمل لاک ڈائون، صرف کونسی دوکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی؟

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں ہفتہ اور اتوار کے روز لاک ڈاو¿ن کے دوران گروسری سٹورز، کریانہ سٹورز اور رمضان بازار کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ کی درخواست مان لی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کہاکہ عوامی سہولت کے لیے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیاعوام اس حوالے سے سوالات کر رہی تھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر عوام تجسس کاشکار تھی عوامی مطالبے کی بابت ضلعی انتظامیہ نے پنجاب حکومت سے درخواست کی جس پر پنجاب حکومت نے فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے لاک ڈاون کے دو روز میں عوامی سہولت کے پیش نظر پنجاب حکومت کو مراسلہ لکھا جس میں پنجاب حکومت سے گروسری سٹورز ،دودھ دہی کی دکانوں اور رمضان بازاروں کو عوامی سہولیات کے لیے ہفتہ اتوار کھلا رکھنے کی خصوصی درخواست کی توضلعی انتظامیہ لاہور کی درخواست پر پنجاب حکومت نے رمضان بازار، دودھ دہی کی دکانوں ، تندور، گروسری و کریانہ سٹور کو ہفتہ و اتوار کو صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close