آئندہ الیکشن میں کن لوگوں کو ٹکٹ نہیں دوں گا؟ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ الیکشن میں نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، آئندہ الیکشن میں الیکٹیبلز کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا، پچھلے الیکشن میں الیکٹیبلزکو ٹکٹ نہ دیے جاتے تو آج اس قدر مسائل درپیش نہ ہوتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج گلگت بلتستان میں تقریر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ماضی میں ٹکٹس دینے میں بڑی بڑی غلطیاں کیں، اکثر خیال آتا ہے کسے وزارت دینی چاہیے تھی اور کسے ٹکٹس دینے چاہیے تھے۔کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں، ملک سے پیسہ باہر لے جانے والے ملک کے سب سے بڑے غدار اور مجرم ہیں، نیب 20 سال سے قائم ہے، صرف اب اس نے بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے، ایک ڈیموکریٹ ہوں، کبھی کسی ڈکٹیٹرکی حمایت نہیں کرسکتا، ہر جگہ سے پیسوں کا مطالبہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اب اس بارے میں اکثر سوچتا ہوں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ خالد خورشید کو آپ کا وزیر اعلیٰ بنانے کا میرا فیصلہ بالکل درست تھا۔دنیا میں 3 طرح کے لوگ سیاست میں آتے ہیں ان میں سے ایک اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کے لیے آتے ہیں، ہمارے یہاں سیاست میں اخلاقیات اتنی گر گئی ہیں کہ اسے کرپشن سمجھا نہیں جاتا، یہ لوگ عوام کا پیسہ چوری کرتے ہیں اور باہر لے جاتے ہیں اور ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں کیونکہ ان ہی کی وجہ سے عوام غریب ہوتی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیرترین ہم خیال گروپ کی سوچ اور سیاست کو دیکھ کر اپنے ماضی کے فیصلوں کو غلط قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، آئندہ الیکشن میں الیکٹیبلز کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا، پچھلے الیکشن میں الیکٹیبلزکو ٹکٹ نہ دیے جاتے تو آج اس قدر مسائل درپیش نہ ہوتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں