یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کو ایک اور جھٹکا دیدیا، جی ایس پی پلس پر نظرثانی کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی) یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں 6 کے مقابلے میں 681 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد میں پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس پر نظر ثانی کرنے اور اقلیتوںسے متعلق امتیازی قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے پاکستان اور فرانس کے تنازع پر فرانس سے بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا ہے، پاکستان کی جانب سے یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالت ﷺقوانین سے متعلق قرارداد پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close