کوئٹہ (آن لائن )وزیراعظم نے گورنر بلوچستان جسٹس(ر)امان اللہ یاسین زئی سے استعفیٰ طلب کرلیاہے ۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے خط لکھ کر گورنر بلوچستان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گورنر بلوچستان کو لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ سیاسی حالات کا تقاضا ہے کہ کسی نئے شخص کو گورنر مقرر کیا جائے، امان اللہ خان کی کارکردگی پر کوئی منفی تاثر نہیں رکھتا ہوں۔ کرونا وائرس کی عالمی وبا کے پھیلا کے باعث ملاقات نہیں ہورہی اس لیے خط لکھ کر آپ کو آگاہ کررہا ہوں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ گورنر کا استعفی موصول ہونے پر نئے گورنر کو جلد تعینات کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ نئے گورنر بلوچستان کے لیے نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی، ڈاکٹر فیض محمدکاکڑ، احمد خان غیبزئی، نواب غوث بخش باروزئی، سید ظہور آغا ودیگر کے نام زیر غور ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں