فارم 45 میں تبدیلی کی گئی، زبیر عمر کا این اے 249 میں دھاندلی کاالزا م

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر عمر نے الزام عاید کیاہے کہ این اے 249میں دھاندلی کی گئی ، 203پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ تک مفتا ح اسماعیل تین ہزار ووٹوں سے آگے تھے ، فارم 45میں تبدیلی کی گئی۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ این اے 249میں دھاندلی کی گئی ، 203پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ تک مفتا ح اسماعیل تین ہزار ووٹوں سے آگے تھے ، فارم 45میں تبدیلی کی گئی ، ہمارے ووٹ زیادہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن کا ٹرن آؤٹ 15فیصد آرہا تھا، ایک دم 19فیصد ٹرن آئوٹ کیسے ہوگیا،نتائج میں غیر ضروری تاخیر کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اس حلقے کیلئے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close