فوری طور پر استعفیٰ دیدیں، وزیراعظم نے بڑی حکومتی شخصیت کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللّٰہ خان یاسین زئی کو استعفی دینے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں نیا گورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں، آپ گورنر بلوچستان کے عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں۔وزیراعظم نے گورنر بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کارکردگی پر کوئی منفی تاثر نہیں رکھتا۔ حکومتی پارٹی کی جانب سے نئے گورنر کے لیے ظہور آغاز جبکہ بلوچستان میں حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) نے سینیٹر نصیب اللّٰہ بازئی کا نام فائنل کرلیا ہے۔عمران خان سوموار کے روز نئے گورنر کی تعیناتی کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close