سرکاری ملازمین کی موجیں، وزارت داخلہ نے عید الفطر کی طویل چھٹیوں کی سفارش کر دی، سمری وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزارت داخلہ نے عیدالفطرکی چھٹیوں کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی، سمری میں 8 سے 16مئی تک چھٹیوں سفارش کی گئی، چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی ہے، وزارت داخلہ نے وزیر اعظم کو بھیجی گئی سمری میں8 سے 16مئی تک چھٹیوں کی سفارش کی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔واضح رہے گزشتہ روز این سی اوسی نے 8 مئی تا 16مئی’’گھر رہو محفوظ رہو‘‘ کی گائیڈ لائنز بھی جاری کی تھیں، جس کے تحت 8 سے16 مئی تک چاند رات بازاروں، مہندی، جیولری، کپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز بند رہیں گے۔تفریحی مقامات اوران کے گرد موجود ہوٹل بھی بند رہیں گے۔ نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں کو50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔بین الصوبائی، انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ این سی او سی نے مزید فیصلہ کیا کہ عید الفطرپر زیادہ تعطیلات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ زیادہ چھٹیان کرنے کا مقصد لوگوں کو گھروں میں رکھ کر محفوظ بنانا ہے،عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی۔ 8 مئی سے 16مئی تک ’’گھررہو محفوظ رہو‘‘ کی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹیں، دکانیں، کاروبار بند رہیں گے، اسی طرح یکم مئی یوم علی، شب قدر، اعتکاف اور جمعتہ الوداع گائیڈ لائنز پرعملدر آمد کروایا جائے گا۔واضح رہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 131 اموات ہوئیں جن میں سے 52 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close