بکسہ چوری اور دھاندلی سے ہونے والےہر فیصلے کامقابلہ کیا جائے گا، مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان نوک جھونک

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) تب ہار تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا جائے، شیر کا شکار کرنا آسان نہیں، ہرانے کیلئے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان سامنے آنے والی ہے، جمعہ کے روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل میں مریم نواز نے کہا کہ انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے!نون لیگ اپنا اور این اے 249کے عوام کا حق واپس لے کر رہے گی،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شکست اگر عوام کے فیصلے کی وجہ سے ہوگی تو سرِ تسلیم خم ہوگا مگر بکسہ چوری اور دھاندلی سے ہونے والا ہر فیصلے کا آخر تک مقابلہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں