ممتاز عالم دین 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، گذشتہ روز اہلیہ کا انتقال ہوا تھا

لاہور(آئی این پی)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر اور ممتاز عالم دین قاری عبدالحفیظ انتقال کر گئے،قاری عبدالحفیظ فیصل آبادی کی عمر 83برس تھی اور وہ شوگر اور سانس کے مرض میں مبتلا تھے، انہیں فیصل آباد کے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ جمعہ المبارک کے روز خالق حقیقی سے جاملے،گزشتہ روز ہی قاری عبدالحفیظ کی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا جس کے چند گھنٹوں بعد وہ خود بھی خالق حقیقی سے جا ملے،مرکزی امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر ساجد میر، حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الہی ظہیر اور دیگر نے قاری عبدالحفیظ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close