وزیراعظم نے گورنر بلوچستان سے استعفی طلب کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے گورنر بلوچستان کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیاہے اور نئے گورنر بلوچستان کے ناموں پر مشاورت بھی شروع کردی ہے، نئے گورنر بلوچستان کون ہوگا؟ اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کرینگے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنربلوچستان کو خط لکھا ہے، خط میں گورنربلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ خان سے مستعفی ہونیکا کہا گیا ہے، وزیراعظم نے اپنے خط میں کہا کہ بلوچستان میں نیاگورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں، آپ سے درخواست ہے کہ مستعفی ہو جائیں،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان کے لئے تحریک انصاف کے ظہور آغا، فیض کاکڑ، سعیدمندو خیل اور نصیب اللہ بازئی کے ناموں پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close