اسلام اباد (پی این آئی) شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے 20700 فوڈ پیكیج تقسیم کئے گئے جس سے ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان كے تقریباً 1 لاكھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوے۔ اس فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیاء خردونوش شامل تھی۔ ایك فوڈ پیك 41 كلوگرام پر مشتمل تھا۔ جس میں 20 كلو فائن آٹا ،5كلو چاول ، 5لیٹر كوكنگ آئل ،2 كلو بیسن ،2كلو كھجور ،5كلو چینی اور 1 كلو چائے اور جام شیریں شامل تھی۔ جس كا مجموعی وزن (850) ٹن بنتا تھا اور مالیت1 ملین ڈالر (تقریباً 15 كروڑ 60 لاكھ روپے) تھی۔ جو كہNDMA ، مقامی حكومت كے تعاون سے صوبہ بلوچستان كے 10 اضلاع ( دكی، چاغی ،واشك،پنجگور،پشین، خاران، صحبت پور، سبی ، لورائی ، قلات) میں شفاف طریقے سے تقسیم كیا گبا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں