آئیں مل کر پی ٹی آئی کی رسوائی کا جشن منائیں، پیپلز پارٹی نے مریم نواز کو دعوت دے دی

کراچی (آئی این پی ) سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ(ن)لیگ سارا الزام الیکشن کمیشن پرڈال دیتی ہے، (ن)لیگ جہاں ہارتی ہے وہاں سے ان کا ایجنٹ نتیجہ لیے بغیر غائب ہوتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے ڈسکہ میں بھی یہی کیا تھا (ن)لیگ شاید بھول گئی کہ اس دفعہ ان کا مقابلہ حقیقی جمہوری پارٹی سے تھا۔ علاوہ ازیں ناصر شاہ نے مریم نواز کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس الیکشن کمیشن جانے کا حق ہے آپ اسے ضرور استعمال کریں لیکن پہلے ایک دوسرے کو سلیکٹڈ پی ٹی آئی کی مزید رسوائی پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن ہمارے مقاصد ایک ہیں، آج کی جیت تمام اپوزیشن کی جیت ہے، آئیں اس کا جشن منائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close