اسٹیل مل کرپشن ریفرنس کا فیصلہ 9 سال بعد سنا دیا گیا، تمام ملزمان باعزت بری

کراچی(آئی ا ین پی ) احتساب عدالت نے اسٹیل ملز میں کرپشن سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ 9 سال بعد سنا دیا۔ کراچی کی احتساب عدالت نے اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس میں نامزد تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا۔ باعزت بری ہونے والے ملزمان میں ثمین اصغر، اصغر جمیل رضوی، چوہدری شفیق عباس، طارق ارشاد اور دیگر شامل ہیں۔ خیال رہے کہ نیب نے ملزمان کے خلاف 2012 میں کرپشن کا ریفرنس بنایا تھا۔ نیب کے مطابق ملزمان نے ٹھیکوں کی مد میں کرپشن کی تھی، ملزمان کی کرپشن سے اسٹیل ملز کو 13 ملین سے زیادہ کا نقصان ہوا۔۔۔۔۔۔

مریم نواز نے پیپلز پارٹی پر الیکشن چوری کرنے کا الزام عائد کر دیا

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ چند سو ووٹوں سے ن لیگ کا الیکشن چرایا گیا ہے۔ کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 ضمنی انتخاب میں شکست پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن متنازع الیکشن کے نتائج کو روکے، اگر نتیجہ نہ بھی روکا پھر بھی یہ عارضی نتیجہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت مل رہی ہے اور مل کر رہے گی۔ خیال رہے کہ کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔ 276 میں سے 276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادرمندو خیل 16 ہزار156 لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 573 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ پاک سرزمین پارٹی 9 ہزار227 اور تحریک انصاف نے 8 ہزار 922 ووٹ لیے۔ غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم نے 7 ہزار 511ووٹ لیے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close