اسلام آباد(آئی این پی)کراچی ضمنی الیکشن کے معاملے میںن لیگ اور پی ٹی آئی ایک پیج پر آ گئیں۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےکراچی کے ضمنی الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک نشست کیلئے جس طرح نظام کو یرغمال بنایا اس سے الیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس پہلے سے بھی زیادہ شدت محسوس ہوتا ہے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک نشست کیلئے جس طرح نظام کو یرغمال بنایا اس سے الیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس پہلے سے بھی زیادہ شدت محسوس ہوتا ہے، ایک بار پھر اپوزیشن سے کہتا ہوں عمران خان کی تجاویز پر غور کریں، ووٹنگ کی شرح سے اندازہ ہوتا ہے عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہو رہا ہے۔دوسری جانب ن لیگ نے بھی پیپلز پارٹی کا الیکشن جیتنے پر مبارکباد کی بجائے طنز کا نشانہ بنایا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں