’’پی ٹی آئی کو انہی کے علاقے میں گھس کر مارا تھااور اب ۔۔‘‘ این اے 249کے الیکشن ،لیگی رہنما کا اہم انکشاف

کراچی (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میںن لیگی رہنما محمد زبیرنے کہا کہ نوشہرہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو انہی کے علاقے میں گھس کر مارا تھا، این اے 249سے پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار ہوتا تو جیت کا مارجن بہت زیادہ ہوتا۔جبکہ وفاقی وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کے

دورِ حکومت میں پی ٹی آئی نے بے شمار ضمنی الیکشن جیتے،تمام جماعتوں کو این اے 249کا نتیجہ قبول کرنا چاہئے،سندھ حکومت کراچی میں ٹینکرز مافیا کی سرپرستی کرتی ہے،پی ڈی ایم حکومت گرانے نکلی تھی آج منت سماجت کررہی ہے پی ٹی آئی پانچ سال پورے کرے، میڈیا پر سنسرشپ یا کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی جارہی، کابینہ سے متعلق ذرائع سے چلنے والی خبریں کبھی حقائق کے منافی ہوتی ہیں تو کبھی سنسنی پھیلادیتی ہیں، میڈیا ذرائع سے خبر ضرور چلائے مگر خبر مصدقہ ہونی چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close