کورونا ویکسین کی خریداری میں تاخیر کو حکومت کی مجرمانہ کوتاہی قرار دے دیا گیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے جنگی بنیادوں پر ملک بھر میں ویکسین کی فراہمی کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر محاذ پر ناکام حکومت کورونا کے پھیلاو کو روکنے میں سنگین بدانتظامی سے قوم کی اجتماعی زندگی خطرے میں ڈال چکی ہے، حکومتی سطح پر جامع حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی اور حکومتی نظام مکمل طورپر مفلو ج اور معطل ہوچکا ہے، کورونا ویکسین کی خریداری اور شہریوں کوبروقت فراہمی ہوتی تو اس ہلاکت خیز وائرس کوپھیلنے سے روکا جاسکتا تھاجمعرات کو پارٹی ارکان پارلیمان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ہسپتالوں کا انتظام بھی افراتفری کا شکار ہے، متبادل انتظامات کی غیرموجودگی اورپیشگی تیاری کہیں دکھائی نہیں دے رہی افسوسناک اور سنگین ترین امر یہ ہے کہ اس وقت بھی حکومت درپیش حالات کے مطابق اقدامات نہیں کررہی ،حالات بدسے بدترین ہوتے جارہے ہیں اورحکومت سنگین ترین مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے، این سی او سی پیش بندی نہ کرسکی کہ آنے والے حالات کا رخ کیا ہوگا اور ہمیں طویل المدتی کیا لائحہ عمل اپنانا چاہئے انہوں نے کہا کہ وائرس کی ملک میں آمد کی وجوہات، پھیلاو روکنے اور ویکسین فراہمی کے بنیادی پہلووں پر جامع نظام کی تیاری درکار تھی اور ہے اپنی جان چھڑانے کے لئے کسی دوسرے کے گلے ڈالنے والا رویہ ملک وقوم کو بحران سے نہیں نکال سکتا، نئے بحران میں دھکیل ضرور سکتا ہے، عمران نیازی اپنے لایعنی فلسفوں میں وقت برباد نہ کرتے، تیاری کرتے تو آج اموات 200 تک نہ پہنچتیں، عمران نیازی صاحب کا تو کچھ نہیں گیا، البتہ خاندانوں کے خاندان اجڑنے سے معاشرہ تباہی و بدترین غربت، نفسیاتی مسائل سے دوچار ہورہا ہے ، پارٹی رہنماوں اور ارکان پارلیمان نے شہبازشریف کو رہائی پر مبارکباد بھی ، شہباز شریف سے جنوبی پنجاب سے پارٹی کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی ملاقات میں شریک ہوئے ،شہباز شریف نے رہائی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا رہنماوں نے پنجاب کے عوام کے لیے بالخصوص اور ملک بھر کے عوام کے لئے بالعموم شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، اراکین نے کہا کہ پنجاب کی عوام شہبازشریف کی عوامی خدمت کے شاندار اور مثالی دور کو آج یاد کر رہے ہیں،اراکین نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ مسلم لیگ (ن)کے دور کی ترقی کا سفر دوبارہ آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں،شہبازشریف نے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے حمایت کرنے اور ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا شہبازشریف کی پارٹی رہنماوں کو کورونا وباکی صورتحال اور اپنے اپنے حلقے میں غریب اور نادار افراد کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close