جہانگیرترین کے معاملے میں انصاف ہوگا، بیرسٹڑ علی ظفر تفتیش کی نگرانی کریں گے،وزیر اعظم نے خود ہی تفصیل بتا دی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے سا بق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشیر میمن جو بھی بات کر رہا ہے جھوٹ اور لغو ہے بشیر کو اس سے پہلے کوئی خاص جانتا تک نہیں تھا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے میڈیا اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں کی ملاقات ہوئی جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے آصف زرداری جے آئی ٹی کیسز پر ایک باراپ ڈیٹ کیا تھا لیکن میں نے کبھی کسی کے بارے میں کیسز بنانیکا نہیں کہا،وزیراعظم نے سوال کے جواب میں کہا کہ کابینہ میٹنگ میں ضرور کہا کہ خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیے جب کہ جہانگیرترین کے معاملے میں انصاف ہوگا،وزیراعظم نے واضح کیا کہ شوگراسکینڈل کی تحقیقات کرنیوالی ٹیم میں تبدیلی نہیں کی گئی ڈاکٹر رضوان کوہٹایا نہیں ابوبکر خدابخش بھی ان کے ساتھ ہوں گے، معاملے میں شہزاداکبر کو بھی سائیڈلائن نہیں کیاگیا، علی ظفردیکھیں گے کہ کہیں کوئی اثرورسوخ تواستعمال نہیں کررہا۔۔۔۔۔

پارکنگ کا مسئلہ حل،سی ڈی اے کا اسلا م آبا میں جدید طرز کے کار پارکنگ پلازے بنانے کا اعلان

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے وفاقی دارلحکومت میں جدید طرز کے کثیرالسطحی کار پارکنگ پلازے بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ا س ضمن میں مقررکردہ کنسلٹنٹ کی جانب سے چیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی اور بورڈ ممبرز کو ایک اجلاس میں بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں بلیو ایریا میں دو ،ایف ایٹ بلیو ایریا میں ایک اور ایف ٹین میں دو ی کار پارکنگ پلازے تعمیر کئے جارہے ہیں ۔دوسرے مرحلے میں مرکزی مقامات پر یہ کار پارکس بنائے جائیں گے ۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سیلف فنانس ماڈل تیار کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں چھ مقامات کا تعین کیا گیا ہے ۔کام کا آغاز متوقع طور پر 30جون 2020ء کے بعد شروع ہوجائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close