کوئٹہ (آن لائن )حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ عید تک کورونا کی شرح30فیصد تک پہنچنے کا خظرہ ہے ،تمام ڈی ایچ کیوز کو آکسیجن سلنڈرز فراہم کردئیے گئے ہیں ،33ہزار ،5سو15لوگون کی ویکسیشن کی گئی ہیں پی ڈی ڈبلیو ڈی 11ارب روپے کے شعبہ صحت کے لیے مختص کئے گئے ہیں رمضان پیکج کے تحت 27ہزار راشن کے بیگز تقسیم کئے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت شاہوانی نے کہاکہ ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہاہے گزشتہ روز کورونا وائرس کے سب سے زیادہ201ہوئے ہیں ایک ماہ اموات کی شرح ایک دن میں سب سے زیادہ رہی ہیںکورو نا وائرس کیسز میں آضافہ ہواہے اگر خدانخواستہ حالات ایسی ہی رہے تو عید تک صوبے میں کورونا وائرس کی شرح 30فیصد تک پہنچنے کا خطرہ ہے بلوچستان میں مارچ کے نسبت 3فیصد اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ ہفتے دو دن کاروباری مراکز بند رہیںگے لیاقت شاہوانی نے کہاکہ کورونا وائرس کی تیسری لہرکے باعث ہسپتالوں آکسیجن کی سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں صوبے کے تمام ڈی ایچ کیوز کے لیے آکسیجن سلنڈر فراہم کردیے گئے ہیں جامعہ بلوچستان بھی 18مئی تک بند رہے گا لیاقت شاہوانی نے کہاکہ 33ہزار ،5سو15لوگون کی ویکسیشن کی گئی ہیں پی ڈی ڈبلیو ڈی 11ارب روپے کے شعبہ صحت کے لیے مختص کئے گئے ہیں رمضان پیکج کے تحت 27ہزار راشن کے بیگز تقسیم کئے گئے ہیں اس سال کےآخر تک کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دورایہ بنانے کے کام آغاز ہوگا کارڈیک ہسپتال کاب70فیصد مکمل کرلیاگیا پرائیوٹ سکولز بہ تریج بند ہورہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں