کراچی (آئی این پی)کراچی میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے ساتھ ایک اور خطرناک وائرس بھی سامنے آگیا۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام موجود ہیں جو زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف نمونوں کا جائزہ لیا گیا اور یہ جانچنے کی کوشش کی گئی کہ کورونا کی نئی اقسام کتنی تیزی سے منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی روشنی میں اندرون شہر اور بین الالصوبائی ٹرنسپورٹ پر فوری پابندی کی ضرورت ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ سفری پابندیاں 30 اپریل سے نافذ العمل ہوجائیں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں