اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ یہ تاثر گمراہ کن ہے کہ پاکستان محض تحفتاً دی گئی ویکسین پر انحصار کر رہا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں خرید چکا ہے
جبکہ مزید 3 کروڑ خوراکوں کی خریداری کے لیے 3 کمپنیوں سے معاہدوں پر دستخط بھی کر چکا ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ طلب اور رسد میں فرق کے باعث محض پاکستان نہیں، پوری دنیا میں ویکسینیشن کا عمل سست ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں