سعودیہ سے پاکستانی سفیر کو وطن واپس بلا لیا گیا، ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل بلال اکبر نے چارج سنبھال لیا

ریاض (آئی این پی)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا اعجاز واپس وطن پہنچ گئے، ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سعودی عرب میں سفیرِ پاکستان کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی شکایات پر سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجا اعجاز کو واپس بلا لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر سمیت سفارتی عملے کے 6 افسران کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close