وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریوں کے بعد تعداد 50 ہوگئی، کتنے وزراء، وزرائے مملکت، مشیر اور خصوصی معاونین شامل؟ جانیئے

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں، رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر ہوگئے۔عثمان ڈار دوبارہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر، ڈاکٹر وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو مقرر کرد یئے گئے۔ڈاکٹر وقار مسعود اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو تھے۔نئے وزرا کے حلف اٹھانے کے بعدوزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ارکان کی تعداد 50 ہوگئی۔ فرخ حبیب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مقرر کردیئے گئے ہیں اور کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وفاقی کابینہ میں ارکان کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں 27 وزرا، چار وزرائے مملکت، 15 معاونین خصوصی اور چار مشیران شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں