یکم اگست تک پاکستان میں کرونا وائرس کے کتنے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہو جائیں گے، انٹرنیشنل ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن (پی این آئی) ایک امریکی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ یکم اگست تک پاکستان میں کورونا کے دو لاکھ 40 ہزار تک کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوجائیں گے۔واشنگٹن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشنز کی جانب سے رواں ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جنوبی ایشیا کورونا کا ہاٹ سپاٹ بنا ہوا ہے۔ مئی کے وسط تک جنوبی ایشیا میں کیسز اتنے زیادہ ہوجائیں گے کہ عالمی سطح پر ان کی روزانہ کی گنتی ڈیڑھ کروڑ تک بڑھ سکتی ہے۔اسی ادارے نے جولائی 2020 میں پیشگوئی کی تھی کہ امریکہ میں کورونا کی وجہ سے اموات کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ جائے گی تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے ان دعووں کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اموات کی تعداد ایک لاکھ سے نہیں بڑھنے دیں گے۔ بعد میں واشنگٹن یونیورسٹی کا دعویٰ درست ثابت ہوا اور امریکہ میں اب تک کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد پانچ لاکھ 72 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔انسٹی ٹیوٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں کورونا کا عروج یکم اگست تک ہوگا جب دو لاکھ 40 ہزار تک کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوں گے اور اموات کی تعداد 28 ہزار 549 ہوجائے گی۔ کورونا کی وجہ سے پنجاب میں 12 ہزار 460، سندھ میں پانچ ہزار 639، خیبر پختونخوا میں چھ ہزار 978، بلوچستان میں 796، گلگت بلتستان میں 115 ، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 88 اور اسلام آباد میں ایک ہزار 473 اموات ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close