وزیراعظم عمران خان نے بڑے صوبے کے گورنر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، نیا گورنر کون ہو گا؟ نام طلب

کوئٹہ (پی این آئی)گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ خان یاسین زئی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ،وزیراعظم نےتحریک انصاف( پی ٹی آئی) سے نئے گورنر کیلئے نام طلب کرلئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنربلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی کو اپنے منصب سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ گورنربلوچستان آئندہ چند دنوں میں اپنا استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق ترجمان نے ’آن لائن‘ کوبتایاکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی بلوچستان سے نئے گورنر کیلئے نام طلب کرلئے ہیں، نئے گورنر کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے احمد خان اچکزئی ،نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی ،سید ظہورآغااورڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے نام زیر غور ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کرینگے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close