پی ٹی آئی خدا حافظ، وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے بڑے حمایتی صحافی بھی پھٹ پڑے، عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عمران خان کے سب سے بڑے حامی سمجھے جانے والے اینکر پرسن کامران خان نے پی ٹی آئی کو خدا حافظ کہہ دیا۔این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹٰی آئی کی مایوس کن کارکردگی پر کامران خان نے کہا کہ وہ کئی ماہ سے عرض کر رہے ہیں کہ عمران خان کراچی میں پی ٹی آئی کی فاتحہ پڑھ لیں کیونکہ موصوف آٹھ ماہ سے کراچی تشریف نہیں لائے۔کامران خان کے مطابق مسلم لیگ ن کراچی میں تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے۔ سنہ 2018 کے الیکشن میں ن لیگ کی کراچی میں کوئی نشست نہیں تھی لیکن آج این اے 249 میں مفتاح اسماعیل جیت سے قریب تر ہوچکے ہیں۔ ” پی ٹی آئی تو کہیں دور دور نہیں، پی ٹی آئی خدا حافظ”خیال رہے کہ اب تک این اے 249 کے 57 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی حلقے میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close