معروف بزرگ عالم دین خالق حقیقی سے جاملے

فیصل آباد(پی این آئی)ملک کے معروف بزرگ عالم دین اور پنجابی زبان کے صاحب طرز خطیب مولانا قاری عبد الحفیظ فیصل آبادی انتقال کر گئے ،یاد رہے کہ چند گھنٹے قبل ہی ان کی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا ۔تفصیلات کےمطابق اہل حدیث مکتبہ فکر کے مشہور خطیب ،وکیل صحابہؓ و اہلبیتؓ مولانا قاری عبدالحفیظ فیصل آبادی طویل علالت کے بعد مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے،آج ہی کے روز ان کی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا اورآج افطاری سے قبل فیصل آباد میں ہی نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین کی گئی تھی تاہم اپنی اہلیہ کی تدفین کے دو گھنٹے بعد ہی مولانا قاری عبد الحفیظ فیصل آبادی بھی اللہ کو پیارے ہو گئے ۔قاری عبد الحفیظ فیصل آبادی پنجابی زبان کے منفرد اور صاحب طرز خطیب تھے ،انہوں نے اپنی ساری زندگی عظمت صحابہؓ و اہلبیتؓ بیان کرتے ہوئے گذار دی ،اندرون و بیرون ملک ان کے لاکھوں عقیدت مند اور چاہنے والے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close