پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی، شدید غم سے نڈھال

سکھر(آئی این پی)پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے بھتیجے انتقال کر گئے ، نمازہ جنازہ رات دیر منزل گاہ گرائونڈ میں ادا کی گئی ، پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ دو روزہ پیرول پر آزاد ،بھتیجے کے انتقال پر آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ زرائع ، تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے بھتیجے مرحوم سید علی نواز شاہ کے صاحبزادے سید عدیل شاہ  گذشتہ روز کراچی کے اسپتال میں دوران علاج رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ رات دیر گئے منزل گاہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں پی پی رہنمائوں ، کارکنان سمیت سماجی ، سیاسی و معززین شہریوں سمیت مذہبی و تاجر تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی اور سوگواروں سے تعزیت کا اظہار کیا دوسری جانب  پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ دو روزہ پیرول پر آزاد ہوئے اس سلسلے میں محکمہ داخلا سندھ نے آرڈر جاری کیا ، زرائع کے مطابق: خورشید شاہ بھتیجے کے انتقال پر آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close