این اے 249ضمنی الیکشن، ن لیگ آگے نکل گئی، پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر

کراچی (پی این آئی) کراچی میں این اے249 کے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، پولنگ اسٹیشن 265 کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے تحت مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 110ووٹ لے کر آگے اور پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل 101ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ اسی طرح پولنگ اسٹیشن نمبر35 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیوایم کے حافظ محمد المرسلین72ووٹ لے کر آگے ہیں،پی ایس پی کے مصطفی کمال 21ووٹ لے دوسرے نمبر پرہیں۔اسی طرح پولنگ اسٹیشن 224 میں پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل 38 ووٹ لے کرآگے جبکہ مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل 15اور تحریک انصاف امجد آفریدی 15 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ این اے249 ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشن نمبر266 کا غیرحتمی نتیجے کے تحت مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 67 ووٹ لے کر آگے اور پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل 42 ووٹ لے کردوسرے نمبر پرہیں۔واضح رہے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے249 میں آج ضمنی انتخاب ہوا ہے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا، الیکشن مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں مجموعی ووٹوں کی تعداد تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار ہے، اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔خیال رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے باعث خالی ہوئی تھی، اس نشست پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 5 ارکانِ اسمبلی کی این اے 249 سے حلقہ بدری کے احکامات جاری کیے گئے۔ پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، سعید آفریدی، بلال غفار اور شاہ نواز جدون حلقے میں موجود تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان اراکینِ اسمبلی کی موجودگی اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیا گیا۔ جس پر انہیں حلقے دے باہر نکال دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close