وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کے امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کی وجہ سے امتحانات کے بغیر بچوں کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کر دیا گیا تاہم اس سال حکومت بغیر امتحان کے بچوں کو اگلی کلاسوں میں بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ایک نکاتی ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کیا ہے کہ کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحانات کے پاس نہیں کیا جائے گا، بچوں کے امتحانات بارے ملک میں جاری کورونا وائرس کی تیسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے نیشنل کمانڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کے ساتھ اتفاق رائے اور مشورے کے ساتھ تمام فیصلے کیے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیمبرج کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رکھے گئے تھے کیونکہ کیمبرج کے لئے آن لائن امتحان ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات کے دوران حکومت ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close