کورونا کی تیسری لہر، 30اپریل کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کے احکامات جاری

کراچی (پی این آئی) محکمہ داخلہ سندھ نے 30اپریل سے انٹر سٹی بس سروس بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے، مسافر بسوں کو چیک پوسٹ پر بھی روکا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکمنامے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ، گلگت سمیت دیگر صوبوں کیلئے مسافر بسوں کا آپریشن کل تک جاری رہے گا،مسافروں کی بین الصوبائی اور صوبے کے اندر سفر کی حوصلہ شکنی کی جائے ،مسافر بسوں کو چیک پوسٹوں پر بھی روکا جائے ،جبکہ 30اپریل کے بعد دیگر صوبوں سے مسافر بسوں کو سندھ میں داخلے سے روکا جائے ۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے پھیلاو¿ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close