عید الفطر کے موقع پر نئے نوٹ جاری کرنے کےحوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنا فیصلہ سنا دیا

لاہور (آن لائن) اسٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پرنئے نوٹ نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے کورونا وبا کے پھیلا کو روکنے کے لئے عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق عید الفظر پر عوام کے لئے نئے نوٹوں کا اجرا نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی کورونا وبا کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ہر عید پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کااجرا کیا جاتا ہے اور عید پر نئے نوٹوں کی شکل میں عیدی دینا عیدین کی اہم روایت بن چکی ہے تاہم امسال بھی کورونا کی وجہ سے نئے نوٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے پر لوگوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close