واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا ایک بار پھر دنیا کی قیادت کے لیے تیار ہے، افغانستان سے فوج واپس بلانے کا یہی وقت ہے، ہمیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد بحال کرنا ہے، چین کے ساتھ تصادم اور روس سے کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، 16 برس سے بڑی عمرکا ہر امریکی اس وقت ویکسین لگواسکتا ہے، امریکی عوام کے لیے لاکھوں نوکریاں پیدا کر یں گے ۔ تفصیلات کے مطابق صدارتی دفتر میں سو روز مکمل ہونے پر صدر جوبائیڈن نے امریکی کانگریس سے پہلے خطاب میں کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا یہی وقت مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پھر سے آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا کی قیادت کے لیے تیار ہے۔ چین کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے، روس سے کشیدگی بڑھانے کی بھی خواہش نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان اعتماد کو بحال کرنا ہے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہویکسینیشن کا عمل تیز کیا ہے، 16 برس کا ہر امریکی ویکسین لگواسکتا ہے تاہم وبا کی تباہی سے بچنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لاکھوں نوکریاں دینے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی ملازمتوں کا پروگرام ملک کی تعمیر نو کا پلان ہے اور یہ لاکھوں لوگوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گا۔خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ وہ جمہوریت پر ہونے والے حملوں پر قابو پا لیں گے۔ انہوں نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ جارج فلائیڈ کی برسی پر پولیس اصلاحات کا بل پاس کر لیں۔ صدر کے خطاب کے دوران نئی تاریخ رقم کر دی گئی، پہلی بار ان کے دائیں بائیں دو خواتین نظر آئیں۔ دائیں طرف نائب صدرکملا ہیرس اور بائیں طرف اسپیکر نینسی پلوسی براجمان تھیں۔ امریکا کے 46 ویں صدر کانگریس میں خطاب کے لیے آئے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں