ناران(آئی این پی )ساڑھے پانچ ماہ کے طویل وقفے کے بعد شاہراہ ناران کی صفائی مکمل کرکے تفریحی مقام ناران کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ترجمان نیشنل ہائی اے اتھارٹی (این ایچ اے)کے مطابق ایک ماہ کے عرصے میں چھوٹے بڑے8 گلیشیرز کی کٹائی اور تمام رکاوٹیں دور کرکے شاہراہ کو ناران تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔ گذشتہ سال 16 نومبر کو شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لمبی پٹی سے ناران تک شاہراہ ناران متعدد مقامات پر بند ہو گئی تھی۔ ڈی جی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد آصف کا کہنا ہے کہ شاہراہ کھلنے کے بعد نقل مکانی کر جانے والے خاندانوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے تاہم 16 مئی تک وادی کاغان میں سیاحت پر مکمل پابندی ہو گی۔۔۔۔۔
8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ، آصف زرداری20 مئی کو احتساب عدالت میں طلب
اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق نیب ریفرنس پر آصف زرداری کو 20 مئی کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کے خلاف پانچواں ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ جج احتساب عدالت اصغر علی نے آصف زرداری اور اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد کی طلبی کے سمن جاری کردئیے ہیں۔ ریفرنس میں نامزد ملزمان آصف علی زرداری اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد 20 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ نیب ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، گھر کی خریداری پر آصف زرداری کے اسٹینو گرافر مشتاق احمد نے رقم دی، مشتاق کے اکانٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کییگئے، آصف علی زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں