کورونا وائرس کا پھیلاؤ، بڑے شہر کے3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ

پشاور(آئی این پی ) کورونا وائرس کے پھیلا کے خدشات پر پشاور میں مزید تین علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلا وکے پیش نظر پشاور کی یونین کونسل جوگنی کے علاقے شغالی پایان اور شغالی بالا میں سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یونین کونسل سوڑیزئی پایان کے علاقے غریب آباد میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ ہوگا۔ لاک ڈاون کے دوران ان علاقوں سے آن آوٹ انٹری بند رہے گی۔۔۔۔

جعلی راجکماری کو محترم ججز اور عدالتی احترام کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، فردوس عاشق اعوان کی دھواں دار گفتگو

لاہور(آئی این پی ) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کہا ہے کہ اداروں کو گاڈ فادر کے تسلط سے آزاد کرنا تحریک انصاف حکومت کا مشن ہے، سسیلین مافیا کی ملکی اداروں میں موجود باقیات کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکیں گے، اداروں کو دھمکانا اور اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کرنا کرپٹ (ن) لیگ کا وطیرہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپٹ ظل سبحانی، ان کے چیلے اور جعلی راجکماری کو محترم ججز اور عدالتی احترام کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ماضی میں کرپٹ ظل سبحانی جسٹس قیوم سے اپنی مرضی کے فیصلے اور مخالفین کو اپنی منشا کے مطابق سزائیں دلواتے رہے، (ن)لیگ کی جانب سے خود کو لوہے کے چنے کہہ کر ججز کو دھمکایا جاتا رہا، نہال ہاشمی جیسے درباریوں سے ججز اور ان کی اولادوں کو مستقبل کی دھمکیاں دی جاتی رہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اداروں کو گاڈ فادر کے تسلط سے آزاد کرنا تحریک انصاف حکومت کا مشن ہے، سسیلین مافیا کی ملکی اداروں میں موجود باقیات کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close