کورونا مریضوں کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم دباؤ میں ہے، عثمان بزدار نے اعتراف کر لیا

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے، کورونا مریضوں کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم بے پناہ دبا وکا شکار ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ منتخب نمائندوں نے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام ہوں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک کے طور پر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے، عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے، سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا، عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے رہے اور ماضی میں حکمران اقتدار کے مزے لوٹتے رہے، ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close