کراچی، ضمنی الیکشن، شہباز شریف نے عوام سے کیا وعدہ کر لیا؟

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کے آئینی و جمہوری حق کو استعمال کریں، عوام ووٹ کی طاقت استعمال کر کے دیانتدار قیادت منتخب کرسکتے ہیں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائی، ہمارا ریکارڈ ہمیشہ وعدوں کو پورا کرنے کا رہا ہے، عوام ماضی کی طرح ایک بار پھر درست فیصلہ کریں گے، یقین دلاتا ہوں آپ کے بنیادی مسائل انشا اللہ لازمی حل ہوں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے پھیلا کے پیش نظر اپنا اور اپنے اردگرد دیگر افراد کا خیال رکھیں، ماسک پہن کر اپنی جان کی حفاظت کریں اور شیر کو ووٹ ڈال کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔۔۔۔

سمندر پار پاکستانیوں کے مزے ہو گئے،باہر بیٹھ کر ڈیجیٹل طریقے سے کم شرح سود پر گاڑی خرید سکیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) روشن ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی شہری اب باہر سے بیٹھ کر ڈیجیٹل طریقے سے گاڑی خرید سکیں گے اور اس میں شرح سود بھی کم ہو گی۔ ’روشن اپنی کار‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد میں گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ روشن اپنی کار سکیم کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیت دی جائے گی کہ وہ اپنی فیملی ممبر کے لیے باہر سے بیٹھ کر ڈیجیٹل طریقے سے گاڑی خرید سکیں۔اس گاڑی کی خریداری کے لیے شرح سود بھی کم ہو گی اور گاڑی کے انتظار کا وقت بھی آدھا ہو گا اور تین تین ماہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کار بنانے والی کمپنیوں نے بھی تعاون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجود حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ٹیکس کے نظام کو بہتر کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close