کراچی این اے 249 ضمنی الیکشن، پولنگ کے دوران ہی وفاقی وزیر نے کامیابی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کراچی این اے 249 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف واضح برتری حاصل کرے گی۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد نے کہا کہ کراچی میں NA۔249 کے انتخابات کے سلسلے میں کئے گئے تمام سروے بتاتے ہیں کہ تحریک انصاف کو تمام جماعتوں پر سبقت حاصل ہے، انشاللہ آج کا دن تحریک انصاف کا دن ہو گا۔۔۔۔۔

وفاقی کابینہ میں نئے وزیر کی شمولیت، صدر عارف علوی نے حلف لے لیا

اسلام آباد۔ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فرخ حبیب سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔ آج صبح اس حوالے سے ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سمیت دیگر وفاقی وزراء،ارکان پارلیمنٹ اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا ہے۔

‏آج ارب پتی امیدواروں کا عمران خان کے نوجوان نظریاتی کارکن سے مقابلہ ہے، اسد عمر نے چیلنج دے دیا

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏آج ارب پتی امیدواروں اور بڑے نام والے سیاست دانوں کا عمران خان کے نوجوان نظریاتی کارکن اور مقامی امجد آفریدی سے این اے 249 میں مقابلہ ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مقابلہ امید واروں کا نہیں مختلف سوچ کا ہے۔ اسدعمر نے کہا کہ کراچیکیشان_بلےکانشان۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close