وفاقی کابینہ میں نئے وزیر کی شمولیت، صدر عارف علوی نے حلف لے لیا

اسلام آباد۔ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فرخ حبیب سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔ آج صبح اس حوالے سے ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سمیت دیگر وفاقی وزراء،ارکان پارلیمنٹ اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close