پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کی ملاقات، وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو دوران اجلاس طلب کر لیا ،معاملہ سلجھانے کے لیے اسد عمر کو اہم ذمہ داری دے دی گئی

کوئٹہ (آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات کا نوٹس لے لیا ، کوئٹہ میں منعقدہ پروگرامز سے قبل سردار یار محمد رند کی قیادت میں پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی کی وزیر اعظم سے تفصیلی ملاقات ، وزیر اعظم نے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ، وزیر اعلی بلوچستان کو پی ٹی آئی کے اجلاس کے دوران طلب کر کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا دونوں جماعتوں کے تعلقات کا مستقبل بنیادوں پر جائزہ لینے کے لئے اسد عمر خان رابطہ کار کے فرائض انجام دیں گے پی ٹی آئی بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد سے روانگی سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند اور اراکین صوبائی اسمبلی سے ہوائی اڈے پر میٹنگ کے انعقاد کے لئے کہا جس پر وزیر اعظم عمران خان کے کوئٹہ پہنچنے پر پی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی قیادت میں اراکین صوبائی اسمبلی میں میر نعمت اللہ خان زہری، میر نصیب اللہ مری، میر عمر خان جمالی، فریدہ بی بی نے ان سے تفصیلی ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین کے اجلاس کے دوران ہی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کو طلب کرلیا اور پی ٹی آئی بلوچستان کے تحفظات سے آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے صورتحال کا مستقل جائزہ لینے کے لئے وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر خان کو پارٹی کی جانب سے رابطہ کار مقرر کیا جو وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے پی ٹی آئی بلوچستان کے اراکین کو درپیش تحفظات کا مستقل جائزہ لیکر وزیر اعظم کو آگاہ کرتے رہیں گے اجلاس کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے ذاتی طور پر کوئٹہ کے شیڈول پروگرامز میں شرکت کی دعوت پر پی ٹی آئی بلوچستان کے اراکین نے محکمہ مواصلات کے پروگرامز میں شرکت کی حامی بھر لی، پی ٹی آئی بلوچستان کے اراکین نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تحفظات کو دور کرنے کی ٹھوس یقین دہانی اور اسد عمر خان کی سربراہی میں رابطہ کاری کے احکامات پر اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمارے قائد ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی بلوچستان کے اراکین کو تفصیل اور تسلی سے سنا ہمیں عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند اور پی ایم ایڈوائزر عثمان ڈار نے کامیاب نوجوان پروگرامز کے استفادہ کنندگان میں چیکس تقسیم کئے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close