این اے 249 ضمنی الیکشن، سروے رپورٹ نے فیصل واوڈا کی کارکردگی پر عوامی رائے کا بھانڈا پھوڑ دیا

کراچی(آن لائن )کراچی کے حلقے این اے 249 میں کروائے گئے تین میں سے دو سرویز میں عوام کی اکثریت نے سابق ایم این اے فیصل واوڈا کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا۔گیلپ سروے میں 83 فیصد اور اپسوس سروے میں 75 فیصد افراد فیصل واؤڈا کی کارکردگی سے غیر مطمئن نظر آئے۔ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 77 فیصد نے فیصل واوڈا کی بطور ایم این اے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔تینوں سرویز میں حلقے کے زیادہ تر عوام فیصل واوڈا سے ناواقف بھی نظر آئے۔گیلپ سروے میں 58 فیصد، پلس کنسلٹنٹ میں 65 فیصد جبکہ اپسوس میں 69 فیصد نے گزشتہ انتخابات میں حلقے سے منتخب فیصل واؤڈا سے متعلق نہ جاننے کا کہا۔۔۔۔

مفتاح اسماعیل کو کئی بار معاف کیا، لیکن اب بہت ہوگئی،وفاقی وزیر نے بڑی دھمکی دے دی

کراچی (آن لائن ) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو کئی بار معاف کیا، لیکن اب بہت ہوگئی، آج ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے ، اْن کی منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے لاؤں گا۔ علی زیدی نے پی ایس پی سربراہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے سیاسی ماضی سے سب واقف ہیں، وہ دھمکیاں دینے کے بجائے سیاسی رہنما بنیں۔ کرپشن اور ٹیکس چوری سے متعلق مفتاح اسماعیل کے الزامات پر علی زیدی طیش میں آگئے، کراچی میں میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے مفتاح اسماعیل کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا اور کہا کہ جمعرات کو اْن کی منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے لائیں گے۔ علی زیدی نے کراچی بلدیہ ٹاؤن میں پی ایس پی کے انتخابی دفتر کے سامنے ہونے والی فائرنگ کی مذمت کی، اس کے ساتھ ہی مصطفیٰ کمال کو اپنا لہجہ درست کرنے کا مشورہ بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کیلئے پرامید ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اس حلقے میں کبھی کچھ نہیں کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close